Tickerآج کا ایشو

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ

نومبر 24, 2021 | 9:51 شام

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)

 

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کرلیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس چیئرمین رانا تنویرحسین کی زیر صدارت ہوا، رانا تنویر حسین نےکہا کہ چیئرمین نیب سوالات کے جواب دینے اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟ نوٹس جاری کیا جائے، اس کے بعد وارنٹ گرفتاری کے اختیارات استعمال کریں گے۔ ڈی جی نیب حسین احمد نےکہا کہ چیئرمین

 

نیب لاپتہ افراد کے سلسلے میں لاہور میں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اس پر چیئرمین کمیٹی نےکہا کہ چیئرمین نیب سے پوچھیں کب کمیٹی میں آئیں گے، ان سے کہیں آئندہ ہفتے ضرور آئیں،  ڈی جی نیب نے بتایا کہ وہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نیب ریکوریوں کا گزشتہ ایک سال کا آڈٹ چند دنوں میں مکمل کرلیا

 

جائےگا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے رقم کا بھی آڈٹ کیا گیا ہے، رپورٹ  پیش کریں گے۔ کمیٹی نے نیب، الیکشن کمیشن، وزیراعظم سیکرٹریٹ اور وزارت انسانی حقوق کے پرنسپل اکاؤنٹ آفیسرزکو محکمہ جاتی کمیٹیوں کے اجلاس پربریفننگ کے لیے آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button