Tickerگلوبل ویلیج

یورپ کے ایک بڑے ملک سے دوسرے ملک جانے والی مہاجرین کشتی ڈوب گئی، 31 افراد ہلاک

فرانس سے برطانیہ جانے والی مہاجرین کشتی ڈوب گئی، 31 افراد ہلاک

نومبر 25, 2021 | 11:31 صبح

 

پیرس (نیوز ڈیسک )فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے

بی بی سی کے مطابق فرانس سے برطانیہ جانے والے 31 مہاجرین برطانوی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فرانسیسی اور برطانوی حکام مہاجرین کی تلاش میں ہوائی اور سمندری راستے سے ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا اس سے وہ حیرت زدہ ہیں، انہوں

 

نے مزید کہا کہ برطانیہ انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کو روکنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔اس کے علاوہ فرانسیسی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشتی کا حادثہ ایک سانحہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد مجرمانہ اسمگلروں کا شکار تھے ۔دوسری جانب مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ 2014 میں جب سے اس نے ڈیٹا اکٹھا کرنا

 

شروع کیا ہے تب سے یہ سمندری حدود میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button