Tickerشہر شہر سے

کراچی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 13زخمی

نومبر 25, 2021 | 11:35 صبح

 

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں ناردرن بائی پاس پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور

13زخمی ہوگئے ۔کراچی میں ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب مسافربس اورٹرک میں تصادم ہوگیا ،حادثے 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 13زخمی ہوگئے ۔حادثےکاشکار ہونےوالی بس میں 30کےقریب افراد سوارتھے ،افسوسناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں6 خواتین

 

بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق افراد میں خاتون اور بس ڈرائیور شامل ہیں ،امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ۔ریسیکیو کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں زیادہ ترزائرین تھے، جو مختلف شہروں سے کراچی سے ایران کیلئےروانہ ہوئےتھے،بس میں سوارافرادکا تعلق کراچی انچولی اورٹھٹھہ سےبتایا گیا ہے ۔

 

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ،شدید دھند کے باعث ناردرن بائی پاس کو بند کردیا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button