Tickerایتھلیٹ کارنر

شاہد آفریدی پاکستان کے علاوہ کس ملک کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیل چکے ہیں؟

نومبر 25, 2021 | 11:46 صبح

 

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار ریکارڈز

اپنے نام کئے لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسٹار آل راؤنڈر نے پاکستان کے علاوہ ایک اورملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی کرکٹ کھیلی؟جی ہاں شاہد خان آفریدی نے 2006 میں آئر لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز کھیلے اور 128 رنز بنانے کے ساتھ7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔شاہد آفریدی نے 2006 میں انگلش کاؤنٹی ٹورنامنٹ میں آئر لینڈ کی قومی ٹیم کی

 

نمائندگی کی تھی،اس ٹورنامنٹ میں 18 فرسٹ کلاس انگش کاؤنٹی ٹیمیں اور 2 قومی ٹیمیں ( آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ )شامل تھیں۔شاہد آفریدی اور سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔شاہد آفریدی سے قبل اس ٹورنامنٹ کیلئے عبدالرزاق کو آئرلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا

 

لیکن انہوں نے آخری لمحات میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button