Tickerسب کے لیے سب کچھ

33 بلوں پر حکومت کی حمایت کے بعد (ق) لیگ پھر روٹھ گئی

نومبر 25, 2021 | 11:49 صبح

 

لاہور(نیوز ڈیسک )تینتیس بلوں پر حکومت کی حمایت کرنے کے بعد مسلم لیگ (ق) پھر روٹھ گئی، پنجاب کے نئے بلدیاتی

نظام پر تحفظات کا اظہار کردیا۔مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر باؤ محمد رضوان یہ کہہ کر کابینہ اجلاس سے چلے گئے کہ ان کی قیادت سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ہمیں نئے بلدیاتی نظام کی تفصیلات کا علم نہیں۔باؤ محمد رضوان نے مطالبہ کیا کہ ہماری قیادت کو نئے بلدیاتی نظام سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔دوسری جانب پنجاب

 

حکومت کے ترجمان حسان خاور کا کہنا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام پر( ق) لیگ کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا تھا۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button