Tickerشہر شہر سے

چڑیاگھر کا نایاب سفید شیر کس وجہ سے ہلاک ہوا،جان کرآپ کو بھی دکھ ہوگا

نومبر 25, 2021 | 11:53 صبح

کراچی (نیوز ڈیسک )چڑیاگھر کا نایاب سفید شیر بھوک اور بیماری کے باعث ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے

چڑیا گھر میں موجود سفید شیر افریقہ سے ایک کروڑ روپے میں درآمد کیا گیا تھا۔ جو 20 روز تک شدید بیمار رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جن میں دیکھا گیا کہ یہ انتہائی لاغر ہوچکا تھا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفید شیر ٹی بی کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے باعث اس کے پھیپھڑوں نے کام

 

کرنا چھوڑ دیا اور یہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ شیر کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button