Tickerنیا دن نئی امید

وزیراعظم چور ہےہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا،شہباز شریف

نومبر 25, 2021 | 12:41 شام

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک میں گیس کابحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے گیس مہنگی اور

موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا نیا بم قوم پر گرنے والا ہے یکم جنوری سے گھریلو اور کمرشل صارفین کو سینکڑوں روپے اضافی ادا کرنے پر گیس ملے گی ۔آئندہ ماہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو یونٹ کرنے کی تیاری قوم کو زبحہ کرنے کے مترادف ہے گیس کے بعد چینی کا بحران پھر سے

 

سراٹھا رہا ہے، پہلے ہی 52 روپے والی چینی 130 اور150 تک مل رہی ہے کرشنگ شروع ہونے کے باوجود چینی کی سپلائی اب تک بحال نہ ہونا نااہلی وبدانتظامی کی انتہاءہے۔ڈالر 177روپے سے زائد پر فروخت ہو رہا ہے، ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں روپے کی قدر میں ایک فیصد کمی

 

مہنگائی میں 14 سے 16 بنیادی پوائنٹس میں اضافہ کرتی ہے عمران نیازی کی دیدہ دلیرہ پر حیرت ہے ، اب کنٹینر والی باتیںکیوں بھول گئے ہیں ؟اب ان کی سیاسی اخلاقیات کہاں ہے؟مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی ،گھرگھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہےہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک

 

نہیں چلے گا، عوام تکلیف میں رہے گی

 

 

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button