Tickerآج کا ایشو

پٹرول کیساتھ ساتھ مختلف شہروں سے گیس بھی غائب۔۔

نومبر 25, 2021 | 12:42 شام

 

کراچی(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کے ساتھ ساتھ گیس کا بحران پیدا ہو گیا، کہیں گیس غائب ہے تو

کہیں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔عوام پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔کراچی، حیدرآباد، رحیم یار خان، سکھر، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے حیدرآباد میں چوڑی کی گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین بھی پریشان ہیں۔گھریلو صنعت سے وابستہ خواتین کا کہنا ہے کہ گیس نہ

 

ہونے سے ان کا کام ختم ہورہا ہے۔ حکومت کو چاہئے اس سنگین مسئلے پر توجہ دے۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button