Ticker

پیٹرول پمپوں کی ہڑتال پراوگرا بول پڑا۔۔۔ ہڑتالیوں کیخلاف کیا کارروائی کریگا؟ جانئے

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا

نومبر 25, 2021 | 1:33 شام

لاہور (نیوز ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی ہڑتال پر جانیوالی پیٹرولیم کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کا بیان دے دیا ہے۔

پیٹرول مصنوعات کی فراہمی پر پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا  جس کے بعد بدہ کی رات سے ہی اسلام آباد ، لاہوراوردیگر شہروں میں ہڑتال سے بچنے کیلئے پیٹرول پمپس پر عوام کا رش دیکھنے کو ملاجس کے بعد جمعرات کی صبح سے ہی اکثر پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی فراہمی کا تعطل رہا۔ پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)، شیل اور دیگر چند کمپنیوں نے خود کو اس ہڑتال سے دور رکھتے ہوئے پورے پاکستان میں موجود اپنے پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بحال رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تفصیلات کیمطابق اوگرا نے عوام کی پریشانی کو بھاپنتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل کا نوٹس لے لیا اور ترجمان اوگرا کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ اس امر کو لازمی بنایا جائیگا کہ تمام آئوٹ لیٹس پر پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہو۔ اوگرا ترجمان کے مطابق کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کرینگی اور سپلائی میں خلل پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیاں ہڑتال کےذریعے دبائو ڈال کر پرافٹ مارجن میں 9 روپےتک اضافے کی خواہش مند ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button