Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

یہ تو سٹیکر بن گیا ۔۔ اب واٹس ایپ پر اپنی پسند کی تصویر کا سٹیکر بنانے کا فیچر متعارف، جانیئے یہ کیسے ہوگا؟

نومبر 25, 2021 | 1:31 شام

 

واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کو متعارف کروایا ہے۔ جس سے آپ اپنی مرضی کی تصویر کا  سٹیکر بنا سکتے ہیں۔ پہلے آپ

کسی دوست کو  سٹیکر بھیجنے کے لئے اس کو گوگل سرچ کرتے تھے یا پھر مزاحیہ منہ بنا کر اپنی تصویر کھینچتے اور پھر بھیجتے تھے لیکن اب آپ بس اپنی تصویر کھینچیں، اس کو اس فیچر پر رکھیں اور  سٹیکر بنا کر بھیج دیں۔ یہ فیچر اس وقت صرف کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر موجود ہے۔ اس کے لئے آپ واٹس ایپ کو ڈیسک ٹاپ پر استعمال کریں۔بھیجنے کا

 

طریقہ:سب سے پہلے اپنی پسند کی تصویر کو پی سی میں محفوظ کرلیں۔اب جس شخص کو بھیجنی ہے اس کی چیٹ آن کریں۔پھر چیٹ کی اٹیچمنٹ میں جائیں، یعنی جہاں سے آپ تصاویر بھیجنے کے لئے کلک کرتے ہیں اس کو کلک کریں۔یہاں آپ غور کریں گے کہ ایک اضافی آپشن نظر آئے گا۔ پھر تصویر کے آپشن کے اوپر دیکھیں سٹیکر کا آپشن ہے اس کو

 

کلک کرلیں۔اب جس تصویر کا سٹیکر بنانا ہے اس کو سیلیکٹ کرلیں۔پھر آپ بھیج دیں۔دیکھیئے پسندیدہ تصویر کا سٹیکر بن جائے گا۔اور اگر سٹیکر پر کچھ لکھنا ہے تو آپ لکھ دیں۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئندہ ہفتے سے بیٹا ورژن صارفین استعمال کرسکیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button