Tickerدلچسپ و عجیب

الٰہ دین اور اُڑنے والا قالین ۔۔ دیکھیئے یہ شخص کیسے اُڑنے والے جادوئی قالین پر سیر سپاٹے کر رہا ہے؟

نومبر 25, 2021 | 1:34 شام

 

آپ نے بچپن میں الہ دین اور اُڑنے والے قالین کی کہانی تو سنی ہی ہوگی لیکن کیا واقعی اُڑنے والا قالین موجود ہے؟ مگر

ایک شخص کو ایسا ہی قالین مل گیا ہے اور وہ اس پر سیر سپاٹے بھی کر رہا ہے۔جی ہاں! سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص الہ دین کے روائتی لباس میں ملبوس اُڑنے والے قالین پر کھڑا شہر کی گلیوں بازاروں یہاں تک کہ سمندر کے پانی پر بھی قالین پر کھڑا ہو کر اُڑ رہا ہے۔اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا

 

صارفین بھی حیران ہیں اور سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ کیا واقعی ایسا ہو سکتا ہے آخر اس شخص کو ایسا کون سا الہ دین کا چراغ مل گیا جو اسے چراغ سے نکلنے والے جِن نے اُڑنے والا قالین دے دیا اور اس نے گلی گلی قالین پر سوار ہو کر اُڑنا شروع کر دیا۔اس ویڈیو کے پیچھے کی اصل کہانی کیا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔الہ دین اور اُڑنے والے قالین کے پیچھے

 

کی کہانی دراصل دوستوں اس کے پیچھے کی کہانی کچھ اور ہے جو ہم آپ کو بتائیں گے، یہ ویڈیو ایک امریکی یوٹیوبر کی ہے جس نے کچھ نیا کر دِکھانے کے خاطر ای فوائل بورڈ کے نیچے پہیئے لگا کر اسے قالین سے اس طرح ڈھک دیا کہ دیکھنے والوں کو ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ قالین اُڑ رہا ہے۔اس یوٹیوبر اور اس کی ٹیم نے اپنی مہارت سے ای فوائل

 

بورڈ کو کچھ اس طرح کا فریم بنا کر تیار کیا ہے کہ یہ نہ صرف زمین پر بلکہ پانی پر بھی اُڑتا ہوا معلوم ہو رہا ہے اور اسے قالین سے ڈھک کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا کہ جیسے واقعی الہ دین اور اُڑنے والا قالین آ گیا ہو۔اس اڑتے قالین اور الہ دین کو گلی اور بازاروں میں دیکھ کر جہاں سب ہی حیران رہ گئے وہیں سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو بےحد پسند کی

جا رہی ہے اور صارفین اس پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button