Tickerصحت افزا

ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔ کلینک پربھاری جرمانہ عائد

نومبر 25, 2021 | 1:45 شام

 

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیئم کی عدالت نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچے پیدا کرنے والے کلینک پربھاری جرمانہ عائد

کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے جوڑے کوبڑے بیٹے کے تھیلےسیمیا کے علاج کے لئے بون میرو عطیہ کرنے والے اپنے صحت مند بچے کی ضرورت تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیوب بچے کیلئے برسلزکے ایک کلینک سے رابطہ کیا۔ کلینک نے غلطی سے جین بدل دیئے اور جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوئے جو بون میرو عطیہ کرنے کے قابل نہیں تھے لہٰذا جوڑے

 

کو میڈرڈ کے کلینک سے رابطہ کرکے صحت مند ڈونر بچہ حاصل کرنا پڑا۔ میاں بیوی نے برسلز کلینک کےخلاف کیس کردیا اور عدالت نے کلینک کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ ماں کو27 ہزار اور باپ کو 11ہزار یورو ہرجانہ ادا کیا جائے۔ اس کے علاوہ عدالت نے بچے کے علاج میں تاخیر پر 5 ہزار اور والدین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنے کی مد میں

 

25ہزاریورو دینے کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button