
زونگ نےکراچی سمیت بارش سے متاثرہ ملک کے جنوبی حصے میں نیٹ ورک کی جلد سے جلد بحالی کے لئے ایمرجنسی نافذکی ہے۔
زونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کےمطابق بدترین بارش کی وجہ سے 4جی سمیت دیگرسروسزمتاثر ہوئی ہیں
اعلامیہ کےمطابق زونگ نے جلد سے جلد سروسز کی بحالی نیٹ ورک ایمرجنسی نافذکی ہے ، ٹیکنیکل ٹیمیں جلد ازجلد رابطوں کی بحالی کو یقینی بنا رہی ہیں۔
کمپنی نیٹ ورک کی خرابی یا بندش کی وجہ سے صارفین کو ہونے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔کمپنی اپنےصارفین کی مشکلات سےبخوبی آگاہ ہے، اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔