fbpx
آج کا ایشواخبار

بارش اور سیلاب کے پیش نظر پنجاب میں ہائی الرٹ

سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا، عثمان بزدار

اگست 29, 2020 | 11:28 صبح

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں، صوبہ بھر میں برساتی نالوں، ڈرین اور واٹرچینلز کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ واساز اور تمام لوکل گورنمٹس بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کریں، اربن فلڈنگ کے پیشگی سدباب کے لئے درکار آلات، مشینری اور دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا، عوام کو پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوتا ہے، ایسی صورتحال قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button