
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اسلامی کیلینڈر کے مطابق نو اور دس محرم کی مناسبت سے پیغمبرِ اسلام کے نواسے امام حسین اور ان کے گھرانے کی یاد میں جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالا گیا

کچھ علاقوں میں سکیورٹی کے پیشِ نظر موبائل سروس کو بھی بند کیا گیا تھا

کراچی میں مطلع صاف رہا اور معمول کے مطابق جلوس نکالا گیا یہ منظر مرکزی جلوس کا ہے جو نشتر پارک سے برآمد ہوا اور ایم اے جناح روڈ سے گزر کر اپنی منظر کھارادر پہنچا ہے

سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے اور کراچی سمیت ملک بھر کے کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

لاہور میں نکالے جانے والے جلوس بمیں ڑی تعداد میں عزا داروں کی شرکت اور امام حسین کے گھوڑے کی شبیہ ذوالجناح سے عقیدت کا اظہار

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پانڈو سٹریٹ سے نکالا گیا جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ پر اختتام پذیر ہوا

پشاور میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال صدر سے نکالا گیا

عراق کے شہر نجف میں ایک شخص کورونا وائرس کے پیشِ نظر یومِ عاشور کی مناسبت سے منعقد کی گئی مجلس کے مقام پر جراثیم کش سپرے کر رہا ہے

عراق کے شہر کربلا میں لوگ یومِ عاشور کے موقع پر امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کے درمیان واقع صحن میں جمع ہیں


ایران کے شہر تہران میں بھی لوگوں نے یومِ عاشور کے جلوسوں میں شرکت کی۔

ترکی کے شہر استنبول میں یومِ عاشور کی مناسبت سے نکالے گئے ایک جلوس کا منظر