fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

سینیٹ انتخابات : مبینہ خریدو فروخت روکنے کیلئے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

اگست 30, 2020 | 5:24 شام

وفاقی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خریدو فروخت روکنے کے لیے آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے اور وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن میں سیکرٹ بیلٹ ختم کرنے کے لیے آئینی مسودے کی منظوری دے دی ہے۔

س وقت سینیٹ انتخابات میں اراکین خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں تاہم ترمیم کے بعد اوپن ووٹ کے ذریعے معلوم ہوسکے گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔

طریقہ کار کی تبدیلی کے لیے آئین کے آرٹیکل 226 اور59 کی شق 2 میں ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا مسودہ منظوری کے لیے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button