
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل بھی 1990ء کی دہائی کی لڑکیوں کی طرح شہزادی ڈیانا جیسا بننے اور ان سے لگاؤ رکھتے ہوئے بڑی ہوئیں۔
اس وقت میگھن مارکل کی زندگی بھی اسی مقام پر ہے جہاں لیڈی ڈیانا یعنی برطانوی شاہی خاندان سے علیحدہ ہونے والی شہزادی ڈیانا کی تھی۔ ان دونوں میں ایک چیز قدر مختلف ہے کہ میگھن مارکل شاہی ذمہ داریوں سے علیحدہ لیکن شہزادہ ہیری کی اہلیہ ہیں، تاہم ان کے برعکس شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی طلاق ہوچکی تھی۔
لیکن ایک چیز جس کا سامنا پہلے لیڈی ڈیانا اور اب میگھن مارکل نے کیا وہ ہے میڈیا۔
میگھن کی ایک پرانی دوست نے 2017ء میں اپنے ایک انٹرویو میں میگھن کا ڈیانا جیسے جنون کا ذکر کیا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ شاہی زندگی دراصل ان کا وہ خواب تھا جو ابتدا سے ہی بُنتی رہی ہیں۔
انھوں نے اس وقت کہا تھا کہ شہزادہ ہیری سے ان کی شادی سے وہ خوفزدہ نہیں ہیں، یہ ایسا ہے جیسے وہ ساری زندگی اس کی تیاری کرتی رہی ہیں، انھوں نے وہ حاصل کیا جو وہ چاہتی تھی اور ہیری ان کے جال میں پھنسے۔
میگھن کی دوست نے کہا تھا کہ شہزادی میگھن شہزادی ڈیانا 2.0 بننا چاہتی ہیں، وہ تو اپنا کردار بخوبی نبھائیں گی، لیکن میری ہیری کو نصیحت ہے کہ وہ میگھن کے ساتھ محتاط رہیں۔