fbpx
اخبارلائم لائٹ

زندگی کو جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے: مایا علی

اگست 31, 2020 | 7:03 صبح

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ  زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔  سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مایا علی نے سفید رنگ میں ملبوس دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے ایک تصویر شیئر کی اور زندگی کے تجربے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور بھرپور طریقے سے زندگی کو جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔

آج مجھے اللہ کا پہلے سے زیادہ شکر اداکرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان دنوں کیلئے اللہ کا شکر ہے کہ جب انہوں نے سوچا تھا کہ اب ان کیلئے اٹھنا مشکل ہوگا تو اللہ نے انہیں ہمت دی اور ناممکن کو ممکن میں تبدیل کردیا۔

اداکارہ مایا علی نے یہ بھی لکھا کہ ’اُمید ہے چاہے جیسا بھی وقت ہو ہم سب اپنے آس پاس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے قابل ہوجائیں ۔‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button