fbpx
آج کا ایشواخبار

خیبر پختون خوامیں آج سےبارشوں کےنئےسلسلے کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا خدشہ

اگست 31, 2020 | 6:57 صبح

پشاورسمیت خیبر پختون خوامیں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور تیز بارشوں کے پیش نظر حساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث صوبے کے بعض بالائی اضلاع میں فلیش فلڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مراسلے کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظرحساس اضلاع میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button