fbpx
اخبارلائم لائٹ

تُرک اداکار کی پاکستان آنے سے معذرت

اگست 31, 2020 | 7:18 صبح

تُرک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکار نے اردو میں ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں پاکستانی عوام سے معذرت چاہتا ہوں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ترکی میں ایک دوست کے ذریعے مصور عباسی نامی وکیل سے ملاقات کی اور کاروباری منصوبوں پر اتفاق کیا۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’یہ کاروباری منصوبہ حقیقت پر مبنی نہیں مصور عباسی نے جھوٹ سے کام لیا۔‘

تُرک اداکار کی پاکستان عوام سے معذرت

جاوید جیتن گُنیرنے لکھا کہ ’پاکستانی عوام کے ساتھ ہماری محبت باہمی ہے، لیکن بیان کردہ حالات کے پیشِ نظر میں اپنا دورہ پاکستان نہیں کرسکوں گا۔‘

تُرک اداکار نے جلد پاکستان آنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں امید کرتا ہوں کہ میں جلد قابلِ اعتماد لوگوں سے ملوں اور پاکستان کا دورہ کروں۔‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button