fbpx
اخبارلائم لائٹ

بچوں کی پرورش میڈز نہیں میں خود کروں گی، سارہ خان

اگست 31, 2020 | 7:52 صبح

کراچی: پاکستانی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہوں گی کہ میرے بچے میڈز پالیں اور میں اپنے بچوں کی پرورش خود کروں گی۔

پاکستان کی خوبرو اوراپنی اداکاری اور مسکراہٹ سے مداحوں کومحظوظ کرنے والی اداکارہ سارہ خان سے ایک شوکے دوران پوچھا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیسے کریں گی جس پرانہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش بالکل ویسے ہی کریں گی جیسے ان کی والدہ نے کی تھی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہیں گی کہ ان کے بچوں کی پرورش میڈز (آیا) کے ہاتھوں ہوں، کیونکہ اگر ان کی میڈز بچوں کوپالیں گی تو فطری طور پر بچے ویسی ہی عادتیں سیکھیں گے۔ میں اپنے بچوں کوایک بہترانسان بناؤں گی تاہم وہ زندگی میں وہ سب کچھ کریں گے جو وہ کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button