fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیراعظم کا عاشورہ پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان

اگست 31, 2020 | 9:14 صبح

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 10 محرم الحرام کے موقع پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر امن و احترام ملحوظ خاطر رکھنے پر میں اپنی پوری قوم کا مشکور ہوں، تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شر انگیزیاں میرے علم میں لائی گئیں جنہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں کے اس گروہ سے اب میں نہایت سختی سے نمٹوں گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button