fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

بولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے، شاہد آفریدی

اگست 31, 2020 | 9:25 صبح

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام ہوگئے۔ انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ مانچسٹر ٹی ٹوئنٹی کا نتیجہ مایوس کن رہا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اچھا اسکور کر لیا تھا، لیکن بولرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وہاب ریاض کو میچ میں کھلانے کی ضرورت تھی۔  انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button