fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

کپتان بابر اعظم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر مایوس

اگست 31, 2020 | 9:31 صبح

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بڑا اسکور کرنے کے باوجود انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر مایوس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اتنا اچھا ٹوٹل کرنے کے باوجود میچ ہار گئے، شکست سے بہت مایوسی ہوئی, پلان 170 تک رنز بنانے کا تھا لیکن ہم نے 195 رنز بنائے۔

محمد حفیظ کی بلے  بازی کی تعریف کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ تجربہ کار آل راؤنڈر نے بہت زبردست اننگ کھیلی، بد قسمتی سے ہم باؤلنگ اچھی نہیں کر سکے۔

سیریز برابر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اگلے میچ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

حریف ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مورگن اور میلان نے اچھی اننگز کھیلی، جس وجہ سے میچ ہاتھ سے گیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں مثبت سوچ رہا ہوں اور تمام کھلاڑیوں پر یقین ہے کہ آئندہ میچ میں کم بیک کریں گے۔

واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button