fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

بھارت میں بارش اور سیلابی صورتحال ،24 افراد ہلاک

اگست 31, 2020 | 9:50 صبح

بھارت کی مختلف ریاستوں میں بارش اور سیلاب کے باعث بدترین صورتحال پیدا ہوگئی، مختلف حادثات میں مدھیہ پردیش اور اڑیسہ میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارت میں 44 سال میں اگست کے ماہ میں معمول سے 25 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، جس کے سبب بھارت کے وسطی حصے کو ڈیم بھرنے کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

مدھیہ پردیش میں سیلابی صورتحال کے باعث 12 اضلاع متاثر ہوئے،9 ہزار افراد کا انخلاء کیاگیا ہے۔

اڑیسہ میں 500 گاؤں زیر آب آنے سے 8 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ، اڑیسہ میں 50 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button