Tickerسب کے لیے سب کچھ

روپیہ چاروں شانے چت ۔۔ امریکی ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

دسمبر 9, 2021 | 2:27 شام

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ

 

گیاہے جس نے پاکستانیوں کو مزید قرض میں مبتلا کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازسے اب تک ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 178.5 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔اس کے علاوہ سٹیل

 

کی قیمت میں دو ہزار روپے فی ٹن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، سٹیل کی فی ٹن قیمت ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہو گئی ہے ،ر واں مالی سال سٹیل کی فی ٹن قیمت میں 45 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا۔رواں مالی سال سٹیل کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، دو ماہ کے دوران سٹیل سکریپ کی عالمی منڈی میں قیمت تین فیصد بڑھی ہے ۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button