
سعد الحریری نے مصطفیٰ ادیب کو لبنان کے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصطفی ادیب جرمنی میں لبنان کے سفیر ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان کے شہر بیروت میں بندرگاہ پر رواں ماہ ہوئے دھماکے کے بعد 10 اگست کو لبنانی وزیراعظم حسان دیاب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔