Tickerآج کا ایشو

وزیراعظم سے پہلے ن لیگ نے گرین لائن کا علامتی افتتاح کردیا، احسن اقبال کو ڈنڈا لگ گیا

دسمبر 9, 2021 | 6:59 شام

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک)کراچی میں مسلم لیگ ن نے گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کردیا۔ن لیگ کے رہنما

 

احسن اقبال کی قیادت میں پارٹی رہنما اور کارکن ناظم آباد میں تقریب کے لیے جمع ہوئے۔رینجرز نے لیگی ارکان کو گرین لائن کے پیڈسٹرین پُل پر جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے تقریب میں بے نظمی بھی ہوئی۔احسن اقبال کا کہناہے کہ ڈنڈا لگنے سے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے، وہ کراچی کی عوام کی طرف سے منصوبے کی تکمیل پر نواز شریف کا

 

شکریہ ادا کرتےہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد ن لیگ کے دور میں اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے رکھا تھا جس کی آزمائشی سروس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان 10 دسمبر کو کراچی آکر کریں گے۔

 

 

 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button