fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

کینیڈا:احتجاجی مظاہرین نے پہلے وزیراعظم کامجسمہ توڑدیا

اگست 31, 2020 | 10:09 صبح

کینیڈا کے شہر مونٹیریل میں جاری احتجاج کے دوران مظاہرین نے ملک کے پہلے وزیراعظم سر جون مکڈونلڈ کے مجسمے کو زمین بوس کردیا جس سے مجسمے کا سر اس سے الگ ہوگیا۔

یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب مظاہرین پر امن مارچ کے اختتام پر واپس جارہے تھے کہ اس دوران کچھ افراد مونومنٹ پر چڑھ گئے اور مجسمے کو نیچے گرادیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، سرجون مکڈونلڈ 1867 میں کینیڈا کے پہلے وزیراعظم بنے تھے۔

حالیہ مہینے میں پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکت پر کینیڈا اور امریکا بھر میں پولیس کو ڈی فنڈ کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شدید مظاہرے کیے گئے جبکہ جون میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کینیڈین پولیس نے مقامی رہنما کو زبردستی گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button