fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز امارات کیلئے روانہ

اگست 31, 2020 | 10:20 صبح

اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز امریکی اور اسرائیلی وفد کو لے کر متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوگئی، طیارہ سعودی فضائی حدود سے گزر کر 3 گھنٹے 20 منٹ میں ابوظہبی پہنچے گا۔ امریکی وفد کی سربراہی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کررہے ہیں، اسرائیل کے نیشنل سیکیورٹی مشیر بھی وفد کا حصہ ہیں، جبکہ طیارے پر عربی، انگریزی اور عبرانی زبانوں میں لفظ ’’peace‘‘ لکھا گیا ہے۔

اسرائیلی، امریکی اور ماراتی حکام کے درمیان مذاکرات میں ایوی ایشن ،سیاحت ،تجارت ،صحت ، توانائی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی۔ طیارے میں مسافروں کو اسرائیلی اور اماراتی پرچم والے ماسک بھی فراہم کئے گئے ہیں، اسرائیلی کمرشل پرواز کل صبح ابوظہبی سے واپسی کیلئے روانہ ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ 13 اگست کو اسرائیل اور امارات نے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button