اخبارسب کے لیے سب کچھ
پاکستان کی سوئیڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی مذمت
اگست 31, 2020 |
10:25 صبح

پاکستان نے سوئیڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدیدمذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلامو فوبیا کےبڑھتے واقعات کسی بھی مذہب کی روح کےخلاف ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے مذہبی منافرت کا جواز نہیں دیتی، مذہبی عقائد کا احترام عالمی امن اور خوشحالی کے لیے اہم ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں 4 اور پلواما میں 3 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا ہے۔