آج کا ایشواخبار
میرپورخاص میں وقفے وقفے سے بارش، بیشتر نشیبی علاقے زیر آب
اگست 31, 2020 |
10:32 صبح

میرپورخاص میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میرپورخاص میں پران ندی کا پانی جُھڈو کے قریب گاؤں رمضان خشک میں داخل ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گاؤں خالی کروا کے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا زیادہ تراثرمشرقی اور وسطی سندھ پر ہے۔ سندھ میں بارشیں برسانے کے بعد مون سون ہواؤں کا رخ جنوبی پنجاب اور شمال کی جانب ہوجائے گا۔