fbpx
آج کا ایشواخبار

پاک بحریہ کاکراچی اور بدین میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

اگست 31, 2020 | 10:42 صبح

پاک بحریہ کا کراچی اور بدین کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے سول انتظامیہ کے ساتھ بدین میں ایل بی او ڈی نہرکے شگاف کی مرمت اور مختلف مقامات سے نکاسی آب میں حصہ لیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل بھی کیا گیا جبکہ بدین میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ میں مزید ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے موبائل میڈیکل کیمپ اورٹیموں نے بدین کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو طبی امداد اور ادویات فراہم کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں میڈیکل ٹیمز نے گھروں میں محصور افراد کو طبی امداد فراہم کی۔

بدین میں قائم ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں میں پاک بحریہ کی جانب سےراشن بیگز تقسیم کیے گئے جبکہ کراچی میں یونس آباد ،ککا پیر ،ناظم آباد ، سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں بارش متاثرین میں تیار شدہ کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کیے گئے۔

سرجانی ٹاؤن ،یارو خان ، یوسف گوٹھ اور خمیسو گوٹھ میں متاثرین میں مختلف اشیائے خورد ونوش کےپیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button