fbpx
آج کا ایشواخبار

کراچی کےمسائل، وفاقی ,صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی  

اگست 31, 2020 | 10:50 صبح

شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بارش زیادہ ہوتی ہے تو پانی اِکھٹا ہوگا، بارش کے دوران ڈیفنس کے علاقے بھی متاثر ہوئے، مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے صوبے جواب دے رہے ہیں، اب ان چیزوں کی گنجائش نہیں ہے، کوشش کرنی چاہیے مسائل حل ہوں، وفاقی صوبائی اور لوکل گورنمنٹ کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب بجلی بند ہو گی تو موبائل فون سروس بھی متاثر ہو گی، کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی، ایسی بارشوں میں دبئی، عمان اور جدہ ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مریم نواز جب خاموش رہتی ہیں تو کہتے ہیں وہ خاموش ہوگئی، جب مریم نواز کچھ بولتی ہے تو سب کہتے ہیں کہ وہ بول رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں وہ سیاست میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button