fbpx
آج کا ایشواخبار

اندرون سندھ بارشوں کی وجہ سے 3 ٹرینیں منسوخ

اگست 31, 2020 | 10:57 صبح

کراچی اور اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے 3 ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔

ڈی سی او ریلوے نے بتایا کہ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرام ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ کی گئی ہیں۔

ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے کا کہنا ہے کہ منسوخ ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر گاڑیوں کے ذریعے بھیجا جائے گا، جو مسافر نہ جانا چاہیں انہیں رقم واپس کی جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز شہر قائد اور اندرون سندھ میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے 3 ٹرینیں منسوخ کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی سے حیدرآباد کے درمیان ٹریک کا کچھ حصہ بارش کے پانی میں بہہ گیا تھا ، ٹریک متاثر ہونے سے اپ اور ڈاؤن دونوں ٹریکس بلاک کر کے ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔

عوامی ایکسپریس کو کراچی سے جانے سے روک دیا گیا تھا جبکہ فرید ایکسپریس کو بولہاری کے مقام پر روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button