اخبارسب کے لیے سب کچھ
سندھ حکومت 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکی ہے، اسماعیل راہو
اگست 31, 2020 |
11:16 صبح

صوبائی وزیر برائے زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت 20 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل راہو نے سندھ بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کپاس، ٹماٹر، مرچ، دیگر فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں جبکہ چاول، گنا اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اسماعیل راہو نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ کاشتکار مقروض ہو رہا ہے، بغیر سُود، آسان شرائط پر قرضےدیئےجائیں۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پرانے زرعی قرضوں کی وصولی میں سال کی چھوٹ دی جائے اور زرعی ترقیاتی بینک، کمرشل بینکوں کے 2020ء کےتمام زرعی قرض معاف کیے جائیں۔