fbpx
آج کا ایشواخبار

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس میں کیا ہے، وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے بتا دیا

ستمبر 1, 2020 | 8:15 صبح

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وکلاء کی جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔ نواز شریف کی جانب سے ان کا علاج شروع نہ کئے جانے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانا چونکہ مناسب نہیں لہذا٘ جب کررونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائے گا تو علاج شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف ملک میں نہیں، وہ اس حالت میں نہیں کہ ابھی پاکستان آ سکیں، جب علاج مکمل ہوگا واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button