fbpx
اخبارصحت افزا

تحریک انصاف جرمنی چیپٹر کے انٹرا پارٹی الیکشن میں انصافین پینل کی بلامقابلہ کامیابی

ستمبر 1, 2020 | 4:37 شام

فرینکفرٹ: پاکستان تحریک انصاف اوورسیز الیکشن کمیشن نےجرمنی چیپٹر کے انٹرا پارٹی انتخابات دوہزار بیس کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی اوورسیز الیکشن کمیشن کے مطابق جاوید طارق پی ٹی آئی جرمنی چیپٹر کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ محمد وسیم کو سینئر نائب صدر ، سجاد علی کاہلوں کو جنرل سیکریٹری اور ساجدہ پروین کو ایڈیشنل سیکریٹری جنرل چُن لیا گیا ہے۔


الیکشن میں انصافین پینل کے مقابلے میں کسی پینل یا امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر انصافین پینل کے تمام امیدواروں کو بِلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ تحریک انصاف جرمنی چیپٹر کی نئی باڈی کا انتخاب ایک سال کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی جرمنی کے جیتنے والے عہدیداروں نے پارٹی کو مزید فعال بنانے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button