fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

حیدر علی کی ڈیبیو ففٹی پر دنیا بھر سے تعریفیں

ستمبر 2, 2020 | 5:57 صبح

حیدر علی کی ڈیبیو ففٹی پر  دنیا بھر سے ان کو سراہنے کا سلسلہ جاری ہے اور ٹام موڈی نے سوشل میڈیا پر حیدر علی کی تعریف میں ٹوئٹس کیں جب کہ خواتین کرکٹرز بھی حیدر علی کی فین ہوگئیں۔

نوجوان کرکٹر حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نصف سنچری داغ دی جس کے بعد حیدر علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ڈین جونز قومی کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حیدر علی کو پہلی بار انڈر 19 ورلڈکپ میں دیکھا تھا، وہ ایک سپیشل ٹیلنٹ ہیں، آج حیدر کو انٹرنیشنل ڈیبیو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوِئی ہے۔

سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے کہا کہ حیدر علی کو دیکھ کر لگ رہا پاکستان کو ایک اچھا پلیئر مل گیا۔

 پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ حیدر علی نے شاندار اور نڈر اننگز کھیلی۔

ندا ڈار کہتی ہیں کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان ٹیم کو ایک زبردست ٹیلنٹ مل گیا۔

دوسری جانب انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر ایسا گویا لکھتی ہیں کہ حیدرعلی ایک زبردست ٹیلنٹ ہیں جب کہ سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان کو بہترین بیٹسمین مل گیا۔

پاکستان کی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کرکٹ کے سکندر سکندر بخت بولے مثبت یہی ہےکہ ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں، وہ حیدر علی کو کھلانے کےحق میں نہیں تھے انہیں ڈر تھا کہ اتنا اچھا کھلاڑی پہلے میچ میں ناکام ہوگیا تو اس کا مستقبل خراب ہوجائےگا۔

سینئراسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کاکہنا ہےکہ حیدر علی کوکھلانے کے لیے تجزیہ کار اور عوام اسی لیے دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ بہترین کھلاڑی ہے تاہم دورے میں پاکستان کی بولنگ بری طرح ایکسپوز ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button