fbpx
آج کا ایشواخبار

متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ

ستمبر 2, 2020 | 6:15 صبح

کراچی:تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ نالوں کے اطراف رہائشیوں کو متبادل جگہ فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر طے کیا گیا تھا کہ متبادل جگہ حکومت سندھ فراہم کرے گی، تجاوزات گرانے سے پہلے مکینوں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔

پاک سر زمین پارٹی نے بھی گھر گرانے کی مذمت کرتے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ خاندانوں کو متبادل جگہ اور پیسے فراہم کرے۔

سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے گجر نالہ کے اطراف آپریشن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی پیشگی نوٹس کے لوگوں کو گھر خالی کرنے کے احکامات انکے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button