آج کا ایشواخبار
کراچی آپریشن کے خلاف احتجاج، کمرشل تجاوزات گرائیں گے گھر نہیں ،سندھ حکومت
ستمبر 2, 2020 |
7:28 صبح

کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے اعلان کے بعد لیاقت آباد ایف سی ایریا میں گھر خالی کرنے کے اعلانات پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔
ڈی سی سینٹرل نے صبح سات بجے تک گھر خالی کرانے کا اعلان کیا جس کے خلاف علاقے کے افراد نے مظاہرہ کیا اور ناظم آباد اور لیاقت آباد کے درمیان ٹریفک معطل کر دی۔
پولیس اور سندھ حکومت نے بعد میں واضح کیا کہ آپریشن رہائشی نہیں کمرشل تجاوزات کے خلاف کیا جائے گا جس پر مظاہرین منتشر ہوئے اور ٹریفک بحال کیا گیا۔
احتجاج ہوتے ہی سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ کسی کا گھر نہیں گرایا جائے گا، آپریشن کمرشل تجاوزات کے خلاف کیا جا رہا ہے۔