fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی سپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک

ستمبر 2, 2020 | 12:17 شام

چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کی سپیشل فورسز کا اہلکار مار اگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ لگنے والے بھارتی سرحدی علاقے کے قریب چینی فوج کے ساتھ تازہ جھڑپ میں بھارتی فوج کے تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا سپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارتی اور چینی فوج کے درمیان بارڈر پر جھڑپوں کے دو واقعات میں یہ پہلے فوجی اہلکار کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل 2 ماہ پہلے بھارتی فوج اور چینی فوج کے درمیان تصادم میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اب تک چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم تبت کی پارلیمنٹ کی ایک رکن نمگیل ڈولکر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہفتے کی رات چینی اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم میں تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا سپیشل فورس کا اہلکار ہلاک ہوا۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے بھارتی فوجی کی ہلاکت کی خبروں پر رد عمل میں کہا ہے کہ بارڈر پر حالیہ جھڑپ میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہو اہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button