راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنانیوالےملزم کی ضمانت

راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس اور بدسلوکی کیس کے ایک ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔
راولپنڈی میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے پیش آنے والے واقع میں درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم بھٹہ نے کی۔
لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے مقدمے میں ایک ملزم کی ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے جبکہ مقدمے کے مزید 2 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں موجود ہیں ۔
ملزمان کے فوٹوگراماٹک ٹیسٹ ویڈیو فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے، ملزمان پرسید پوری گیٹ کےعلاقے میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے وڈیو بنانے کا الزام ہے۔
ملزمان پر مقدمہ 15 جولائی کو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، 7 اگست کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عبدالقیوم بھٹہ نے لڑکی کو بے لباس کرنے کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم محسن کی درخواست ضمانت پر وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
ملزم محسن اور ارسلان وغیرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے سید پوری گیٹ کے علاقے میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔