fbpx
اخبارلائم لائٹ

ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے اس بار کس کو ہرا دیا

ستمبر 3, 2020 | 9:17 صبح

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن (دی راک) اہلیہ اور دو بچیوں سمیت کورونا وائرس صحت یاب ہوگئے۔

ڈیوائن جانسن نے گزشتہ روزسوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی سمیت کووڈ 19 میں مبتلا ہوگئے تھے۔ 48 سالہ اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ 35 سالہ لورین، 4 سالہ بیٹی جیسمین اور دو سالہ چھوٹی بیٹی ٹیانا تقریباً 2 یا ڈھائی ہفتے قبل اس وائرس کا شکار ہوئے تھے۔

ڈیوائن جانسن کے مطابق ان میں یہ وائرس ایک بہت ہی قریبی دوست سے منتقل ہوا تھا۔تاہم اب وہ اور ان کی فیملی کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور صحت مند ہیں۔جانسن نے بتایا کہ یہ بہت مشکل اور چیلنجنگ وقت ہے جو ہمیں ایک خاندان کی حیثیت سے برداشت کرنا پڑا۔

ہماری دونوں بیٹیوں کو گلے کی سوزش کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ مجھے آپ کو بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ خدا کا شکر ہے ہم سب صحت مند ہیں۔ڈیوائن جانسن نے لوگوں کو ماسک پہننے اورکورونا کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا تاکہ یہ وائرس مزید نہ پھیلے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے مزید کہا کہ  گھر میں زیادہ لوگوں کی بھیڑ جمع نہ کریں اور نہ ہی اس جگہ پر جائیں جہاں زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوں، مثبت رہیں اور اپنے آس پاس موجود لوگوں کا خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button