fbpx
اخبارشہر شہر سے

بی آر ٹی پشاور کی بس کو پھر آگ لگ گئی

ستمبر 3, 2020 | 9:59 صبح

پشاور: حیات آباد فیز 6 میں بی آر ٹی بس میں پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حیات آباد فیز 6 میں بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر فائٹرز اور ویکل نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بی آر ٹی ترجمان کے مطابق بس میں لگی وائرنگ شاٹ ہونے سے آگ لگی تاہم پھر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حیات آباد میں ہی بی آر ٹی کی بس میں آگ لگ گئی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ آگ بس کے ایئرکنڈیشنر میں لگی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button