fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

فیس بک نے سینئر بی جے پی رہنما پر پابندی لگا دی

نئی دہلی: فیس بک نے تشدد اور نفرت کو ابھارنے پر بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر سیاستدان کا اکاؤنٹ بند کر دیا۔

ستمبر 3, 2020 | 10:18 صبح

فیس بک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پالیسی “خطرناک افراد اور تنظیموں ‘ کے تحت بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

چند روز قبل بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک کی بھارتی ٹیم ملک کی حکمران جماعت کی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے اس لیے پارلیمانی پینل اس حوالے سے تحقیقات کرے۔

کانگریس نے وال اسٹریٹ جنرل میں شائع ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی مواد کو دیکھنے والے فیس بک اور واٹس ایپ کے ملازمین نے کمپنی کے کمرشل مقاصد کو تحفظ پہنچانے کے لیے فیس بک پر نفرت انگیز تبصرے کرنے والے وزیراعظم نریندرا مودی کی جماعت کے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لینے سے انکار کیا ۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ فیس نے تبصرے ڈیلیٹ کر دیے مگر ان افراد کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button