fbpx
اخبارشہر شہر سے

دریائے سندھ میں طغیانی، کچے کے علاقوں میں بسنےوا لے نقل مکانی پر مجبور

ستمبر 3, 2020 | 10:31 صبح

سکھر: ملک بھر میں جاری بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ  سے 30 سے40 فیصد کچےکے علاقے متاثر ہوئے ہیں جب کہ دریائےسندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پرپانی کی سطح میں اضافے سے حیدرآباد کا علاقہ سحرش نگر متاثرہوا ہے جس سے دریا کے بیڈ میں قائم کچے مکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔

بارشوں سے سکھربیراج پر نچلے درجےکا سیلاب ہے اور ریلا کوٹری بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے جب کہ کاچھو میں 80 فیصد علاقے سے پانی کم ہونے کے باوجود راستے بند ہیں اور  200 سے زائد دیہات کا جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button