Tickerسدا بہار

سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر ڈرامہ سیریل کی تیاری شروع، کون کون پردہ سکرین پر نظر آئے گا، اہم معلومات

salahuddin al ayubi urdu new serial

جنوری 1, 2022 | 6:52 شام

لاہور (ویب ڈیسک) ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر پاکستان اور ترکی کی پروڈکشن کمپنیوں کے اشتراک سے بنائی جانیوالی ٹی وی سیریل کیلئے پاکستان سے ابتدائی طور پر 4 اداکاروں کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق ڈرامہ سیریل سلطان صلاح الدین ایوبی کی کاسٹ کیلئے لاہور میں 6 ہزار افراد نے آڈیشن دیے جن میں سے صرف 62 اداکاروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ شارٹ لسٹ افراد میں سے ابھی صرف 4 اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں معروف اداکارہ عائشہ عمر، اِشنا شاہ، اداکار فرحان علی آغا اور عدنان جیلانی شامل ہیں۔

پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنے کی تصدیق ڈرامے کے شریک پروڈکشن ہاؤس ’انصاری شاہ فلمز‘ کے سربراہ ڈاکٹر کاشف انصاری نے بی بی سی ایشیاء کو انٹرویو کے دوران کہی۔یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ جب کوئی پروڈیکشن ہائوس اتنی بڑی پروڈیکشن کی ذمہ داری اٹھائے گا تاہم ترکی اس سے قبل ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی بنا کر پوری دنیا میں داد سمیٹ چکا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button