
کراچی: سندھ حکومت نے کے پی ٹی انڈر پاس کو محفوظ قرار دے کر کھول دیا۔
کراچی ٹریفک پولیس نے حالیہ بارشوں میں زیر آب آنے والے کے پی ٹی انڈرس پاس کی مضبوطی پر خدشات کا اظہار کرتےہوئے اسے بدھ کی رات ٹریفک کے لیے بند کردیا تھا۔
ٹریفک پولیس حکام کاکہنا تھا ٹیکنیکل ماہرین انڈر پاس کا معائنہ کریں گے جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ انڈرپاس قابل استعمال ہے کہ نہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کے پی ٹی انڈر پاس کھولنے کا اعلان کیا۔
مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر بتایا کہ آج صبح این ای ڈی یونیورسٹی کے حکام سمیت انجینئرز نے کے پی ٹی انڈر پاس کا معائنہ کیا اور یہ تصدیق کی کہ انڈر پاس کے اسٹرکچرل فریم میں کوئی خرابی نہیں ہے لہٰذا انڈر پاس ٹریفک کے لیے محفوظ ہے جسے اب کھول دیا گیا ہے۔