Tickerسائنس و ٹیکنالوجی

سال2021 میں ٹیسلا نے کتنی گاڑیاں فروخت کیں؟حیران کن اعدادوشما ر سامنے آگئے

جنوری 4, 2022 | 11:38 صبح

 

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی مقبول ترین کمپنی ٹیسلا نے 2021 میں تقریباً 10 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں فروخت کیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں کمپنی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2021 میں دنیا بھر میں ڈیلیور کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 2020 کے مقابلے میں دگنی ہے۔ٹیسلا کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ نتائج عالمی سطح پر سپلائی کے چیلنجز کے باوجود بہتر رہے۔واضح رہے کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی اس

 

امریکی کمپنی نے سال 2021 میں 9 لاکھ 36 ہزار سے زائد گاڑیاں ڈیلیور کیں۔کمپنی کے مطابق یہ 2020 میں ڈیلیور کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد سے 87 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ برس جنوری میں ٹیسلا انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی آنے والے برسوں میں ہر سال گاڑیوں کی ڈیلیوری میں 50 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم سال 2021 کے نتائج اس

 

ہدف سے کہیں زیادہ ہیں۔گزشتہ برس کی آخری سہ مائی میں ٹیسلا نے 3 لاکھ 8 ہزار 600 گاڑیاں ڈیلیور کی تھیں۔خیال رہے کہ یہ کمپنی آٹو انڈسٹری کو لاحق وسائل کی کمی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔قبل ازیں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا تھا کہ نئے ڈیزائن والی چپ اور سافٹ ویئر میں رد و بدل کر کے انہوں نے

 

سیمی کنڈکٹر کی کمی کا کچھ حل نکال لیا تھا۔تاہم ٹیسلا ایک بار بھر اکتوبر میں فائدے میں رہی تھی جب اسے گاڑیاں کرائے پر دینے والی کمپنی ہرٹز سے ایک لاکھ الیکٹرک گاڑیوں کا آرڈر موصول ہوا تھا جو 2022 میں مکمل کیا جائے گا۔اس اعلان سے ٹیسلا ان چند کمپنیوں کی فہرست میں داخل ہوگئی ہے جن کی مالیت اسٹاک مارکیٹ میں 10 کھرب ڈالر

 

سے زیادہ ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button